30 مارچ ، 2014
اسلام آباد…ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی قانونی معاونت کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور سینئر قانون داں سید شریف الدین پیرزادہ نے پرویزمشرف سے ملاقات کی اس موقع پر انکے ہمراہ وکلاء کی ٹیم بھی موجود تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر وکلا کی ٹیم نے کل پرویزمشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی سے متعلق معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔