31 مارچ ، 2014
اسلام آباد…الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 107 حافظ آباد کا انتخاب کالعدم قرار دے دیااور الیکشن کمیشن کوحکم دیاکہ اس حلقہ میں60 دن کے اندر ضمنی انتخاب کرایاجائے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 107 حافظ آباد سے مسلم لیگ ن کی امیدوار نگہت انتصارنے جیتنے والے آزاد امیدوار شعیب شاہ نواز کے خلاف انتخابی دھاندلی کے الزام میں پٹیشن دائر کر رکھی تھی، الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر یہ انتخاب کالعدم قرار دیدیا اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ اس حلقہ میں60 دن کے اندر ضمنی انتخاب کرایاجائے۔