کھیل
31 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20:سری لنکا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 120رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی 20:سری لنکا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 120رنز کا ہدف دیدیا

چٹاگانگ…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 120رنز کا ہدف دیدیا۔سری لنکا کی ٹیم 19.2اوورز میں 119رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے 25، لہیرو تھری مانے نے 20 رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور جمی نشام نے تین تین جبکہ مچل میک کلنگھن نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :