Geo News
Geo News

پاکستان
01 اپریل ، 2014

اسلام آباد:خلیجی ملک سے آیا طیارہ ایک بزنس مین کا ہے

اسلام آباد:خلیجی ملک سے آیا طیارہ ایک بزنس مین کا ہے

اسلام آباد… گذشتہ رات سے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر ایک نجی طیارہ کھڑا ہے جو ایک بزنس مین کو لے کر کچھ دیر میں روانہ ہوگا۔نور خان ایئر بیس پر اس نجی طیارے کی موجودگی سے ان افواہوں نے جنم لیا کہ غالباً یہ طیارہ کسی اہم شخصیت کو لینے آیا ہے ، تاہم ان افواہوں نے اس وقت دم توڑ دیا جب یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ طیارہ ایک بزنس مین کا ہے ، اور بزنس مین ہدایت اللہ کو لے کر اب سے کچھ دیر میں روانہ ہوجائے گا ، ذرائع کے مطابق یہ طیارہ شارجہ میں رجسٹرڈ ہے۔

مزید خبریں :