پاکستان
06 اپریل ، 2012

اے این ایف کے ڈی جی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اے این ایف کے ڈی جی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد… اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سید شکیل حسین کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ شکیل حسین کی خدمات فوج نے واپس لے لی ہیں۔ذرائع کے مطابق شکیل حسین کی علیحدگی کا نوٹی فکیشن اے این ایف کو موصول ہوگیا ہے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول بورڈ ظفر عباس لک نے ڈی جی کا چارج عارضی طور پر خود سنبھال لیا ہے۔ اے این ایف ان دنوں سات ارب روپے مالیت کے ایفرا ڈرین ڈرگ اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے جس میں وزیراعظم کے بیٹے موسی گیلانی کا نام بھی لیا جارہا ہے اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ سماعت پر ظفر عباس کی یہ درخواست مسترد کردی تھی کہ وہ کیس واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے اے این ایف کو حکم دیا تھا کہ وہ معاملے کی غیر جانب دارانہ تفتیش کرے۔ کیس کی سماعت کے لئے 20 اپریل کی تاریخ مقرر ہے۔ دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ میجر جنرل سید شکیل حسین 18 اپریل کو ریٹائر ہورہے ہیں اور ان کی خدمات فوج نے واپس لے لیں۔

مزید خبریں :