04 اپریل ، 2014
لاہور… سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد کوقومی کرکٹ ٹیم کاباوٴلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمدسے پی سی بی حکام کی بات چیت جاری ہے، مشتاق احمد نے پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے دوران انہیں قومی کرکٹ ٹیم کا باوٴلنگ کوچ بنانے پرگفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشتاق احمدمتعدد بار نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ بھی کرچکے ہیں۔