04 اپریل ، 2014
راولپنڈی …پاکستان نے افغانستان کے صدارتی انتخابات تک پاک افغان سرحدبندکردی ہے، اور20مارچ سے پاک افغان سرحدپراضافی فوجی تعینات ہے ۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اضافی فوج کی تعیناتی کامقصدپْرامن انتخابات کیلیے سیکیورٹی انتظامات موثربناناہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ افغان سیکیورٹی حکام کیساتھ مشاورت کے بعدمتعدداقدامات کیے گئے ہیں۔کراسنگ پوائنٹس پرامیگریشن اسٹاف کی چیکنگ اورپٹرولنگ بڑھادی گئی ہے ۔افغان سرحدکوجانیوالے راستوں پرچیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے۔آئی ایس پی آر حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان ملٹری آپریشن ڈائرکٹریٹس کے درمیان ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے،اورسرحدپرغیرقانونی نقل وحرکت چیک کرنے کیلیے فضائی نگرانی بھی ہوگی۔