Geo News
Geo News

پاکستان
04 اپریل ، 2014

شہداکے خون کاسودانہ کریں،ہم معاہدے کرکے نہیں بھاگے،شرجیل میمن

 شہداکے خون کاسودانہ کریں،ہم معاہدے کرکے نہیں بھاگے،شرجیل میمن

کراچی …سندھ کے وزیراطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رانا ثناء الله شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں،بلاول نے نواز شریف کو آئینہ دکھا یاتو نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے،بلاول کے متعلق رانا ثناء کے بیان پر اپنے ردعمل میں شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ نواز شریف دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک کرشہداکے خون کاسودانہ کریں،پیپلزپارٹی کی قیادت نے قوم کے لیے جان کے نذرانے دیے ہیں،پیپلزپارٹی کی قیادت شریف برادران کی طرح معاہدے کرکے نہیں بھاگی،نواز شریف نے اپنے کرپشن کے تمام کیسز ختم کرادیے۔

مزید خبریں :