پاکستان
06 اپریل ، 2012

حقانی کو واپس بلانے کیلئے میمو کمیشن کے 4 آپشنز

حقانی کو واپس بلانے کیلئے میمو کمیشن کے 4 آپشنز

اسلام آباد… میمو تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس جسٹس فائز عیسیٰ کی زیر صدارت دوپہر کے وقفہ کے بعد جاری ہے جس میں اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق موجود تھے، زاہدبخاری نے کمیشن کو کہاکہ وہ دفترخارجہ کے حکام پر جرح نہیں کرنا چاہتے۔ اجلاس کے دوران کمیشن نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ حسین حقانی کو بلوانے کا کیا طریقہ اپنایا جائے ، اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول کو درخواست کی جاسکتی ہے، زاہدبخاری نے کہاکہ حقانی کو ویڈیوکانفرنس پر بیان دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کرلیا جائے،کمیشن نے کہاکہ وہ اس درخواست کو مسترد کرچکا ہے۔ کمیشن نے حقانی کو بلوانے کے 4 آپشن پیش کئے ، اس کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری کرائے جائیں، حقانی کیخلاف کریمنل کیس درج کیا جائے، انکے اثاثے ضبط کئے جائیں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، کمیشن نے اٹارنی جنرل کو کہاکہ آپ نے عدالت میں کہاتھاکہ حقانی کو جانے دیں، بلانے پر آجائیں گے، اس پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ انہوں نے اس امر کی ضمانت نہیں دی تھی، کمیشن نے ریمارکس میں کہاکہ حقانی کے نہ آنے سے دنیا میں ہمارا کیا تاثر جائے گا۔

مزید خبریں :