پاکستان
06 اپریل ، 2012

وزیراعظم گیلانی سے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کی ملاقات

وزیراعظم گیلانی سے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کی ملاقات

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے جمہوریت کے استحکام کیلئے مسلم لیگ ق کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ق کی قیادت کے تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہے اور حکومت مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :