پاکستان
06 اپریل ، 2014

گلوکار وارث بیگ یورپی ملک لٹویا کے اعزازی قونصل جنرل مقرر

گلوکار وارث بیگ یورپی ملک لٹویا کے اعزازی قونصل جنرل مقرر

لاہور…گلوکار وارث بیگ کو یورپی ملک لٹویا کا اعزازی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا،گلوکار وارث بیگ کو اعزازی قونصل جنرل تعینات کرنے کی تقریب گورنر ہاوٴس میں ہوئی، پاکستان میں لٹویا کے سفیر اگورس ایپوکینس نے وارث بیگ کو اعزازی قونصل جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے امید ظاہر کی کہ گلوکار وارث بیگ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :