Geo News
Geo News

پاکستان
06 اپریل ، 2014

ممبر اسمبلی چچا کے خلاف مقدمہ درج کرانے بھتیجا سائن بورڈ پر چڑھ گیا

ممبر اسمبلی چچا کے خلاف مقدمہ درج کرانے بھتیجا سائن بورڈ پر چڑھ گیا

جھنگ…جھنگ میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کا بھتیجا مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر اپنے ہی چچا کے خلاف احتجاجا ایک اونچے سائن بورڈ پر چڑھ گیا۔رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے شیخ جہانزیب اسلم کا الزام ہے کہ ان کے چچا شیخ محمد اکرم نے اس کی بیوی سے مل کر جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ ان کے ساتھیوں نے دکان میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جب تک شیخ اکرم ، ان کے بیٹوں اور اس کی بیوی رابعہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاتا وہ سائن بورڈ سے نہیں اترے گا اور کود کر جان دے دے گا۔ ایوب چوک پر شیخ جہانزیب تقریبا شام 4 بجے سے سائن بورڈ پر چڑھا ہوا ہے۔ ریسکیو اور مقامی پولیس موجود ہے اور شیخ جہانزیب کو نیچے اتارنے کے لئے بات چیت کررہی ہے۔ دوسری طرف ایم این اے شیخ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ متنازعہ جائیداد شیخ جہانزیب کی بیوی کی ہے ،یہ میاں بیوی کا آپس کاجھگڑا ہے اور ان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی ان کے کسی ساتھی نے قبضہ کرنے ،توڑ پھوڑ کرنے یا گاڑیاں جلانے کی کوشش کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ جہانزیب کی بیوی رابعہ نے اپنے شوہر کے تین بھائیوں سمیت بیس افرادکے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

مزید خبریں :