Geo News
Geo News

پاکستان
07 اپریل ، 2014

بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق مطمئن نہیں ،رانا ثناء

بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق مطمئن نہیں ،رانا ثناء

فیصل آباد …پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق مطمئن نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ تصدیق کے لیے ان سے خط کی کاپی مانگی ہے،کیونکہ اس طرح کی دھمکی دینے میں رحمن ملک کا کوئی ثانی نہیں، یہ بات انہوں نے فیصل آباد کے زرعی یونی ورسٹی آڈیٹوریم میں پولیس ملازمین کو محکمانہ ترقی دینے کی تقریب سے خطاب میں کہی،ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں۔ پنجاب کے دورے پر ان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،رانا ثنااللہ نے کہا کہ پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں :