Geo News
Geo News

کھیل
07 اپریل ، 2014

نیا ورلڈ چمپئن سری لنکا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ون

نیا ورلڈ چمپئن سری لنکا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ون

دبئی…ورلڈٹی ٹوینٹی کی جیت نے سری لنکاکونمبرون بنادیا،بھارت پہلی پوزیشن گنوابیٹھا۔رینکنگ میں پاکستان کاتیسرانمبرہے۔سری لنکا نے بھارت کوٹائٹل بھی جیتنے نہیں دیا،پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔رینکنگ میں سری لنکا 133پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبرپرہے،بھارت کی دوسری،پاکستان کی تیسری اورجنوبی افریقا کی چوتھی پوزیشن ہے۔ورلڈٹی ٹوینٹی کے پلیئرآف دی ٹورنامنٹ ویرات کوہلی تیسرے سے دوسرے نمبرپرآگئے،بیٹس مینوں میں ایرون فنچ کی پہلی پوزیشن ہے۔بولرز میں سیموئل بدری کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔پاکستان کے سعیداجمل کی تیسری پوزیشن کوتو کوئی نہیں ہلاسکا،البتہ بھارت کے ایشون بھی سعیداجمل کے ہم پلہ بن گئے۔بولرزمیں محمدحفیظ کی آٹھویں اورشاہدآفریدی کی نویں پوزیشن ہے۔

مزید خبریں :