پاکستان
06 اپریل ، 2012

بلاول بھٹو نے تقریر میں تاریخی حقائق بیان کیے، فردوس عاشق اعوان

بلاول بھٹو نے تقریر میں تاریخی حقائق بیان کیے، فردوس عاشق اعوان

لاہور … وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے تقریر میں تاریخی حقائق بیان کیے، ماضی میں آمر صدر کی پشت پناہی کرنے والوں کو جمہوری صدر ہضم نہیں ہو رہا ۔ لاہور کے ایک اسپتال میں زیرعلاج سینئرصحافی شفقت تنویر مرزا کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کا تعین پارلیمنٹ کرے گی، حکومت کا موٴقف وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کاسب سے بڑا مسئلہ رسد اور طلب کاہے، آئی پی پیز کو 94ء میں لایا گیا مگر پھر بھگا دیا گیا، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بھی بجلی پیدا کرنے کے حقوق دیئے گئے ہیں، لیکن تنقید صرف وفاقی حکومت پر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری ایشو پر بات کرتے ہیں ذاتیات پر نہیں ۔ لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر بجلی چلی گئی۔

مزید خبریں :