Geo News
Geo News

کاروبار
07 اپریل ، 2014

حکومت کی جانب سے 1ارب ڈالرکے بانڈزجاری کرنے کا امکان

 حکومت کی جانب سے 1ارب ڈالرکے بانڈزجاری کرنے کا امکان

اسلام آباد…ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کیجانب سے 1ارب ڈالرزکے بانڈزجاری کرنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے حکومت 50 ،50 کروڑ ڈالرمالیت کے2 مختلف معیاد کے بانڈزجاری کرنے پرغور کررہی ہے،ذرائع نے مزید کہا کہ 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے 5 سال اور اتنی ہی مالیت کے 10 سال کے بانڈز جاری ہوسکتے ہیں۔5 سال کے بانڈز پر 6.5 فیصد اور10 سال کے بانڈز پر 7.6 فیصدشرح منافع دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب حکومت کوعالمی سرمایہ کاروں کیجانب سے تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ڈالرزکی پیشکش ہوئی ہے۔


مزید خبریں :