06 اپریل ، 2012
کراچی … رواں سیزن میں اب تک 50 ہزار ٹن چینی کی برآمدکے سودے کئے جاچکے ہیں جبکہ مرکزی بینک نے چینی کی برآمدات کیلئے 15 اپریل تک کی معیاد ختم کردی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق چینی کی برآمدات کیلئے شپمنٹ 15 اپریل کے بعد بھی کی جاسکتی ہے جبکہ اب تک 15 ہزار ٹن چینی برآمد کی جاچکی ہے جس کی اوسط قیمت 600 ڈالر فی ٹن ہے۔ چینی کی برآمدات کے سودے یمن، سعودی عرب، افغانستان کے علاوہ افریقی ممالک کیلئے بھی کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک میں رواں سیزن تقریباً 48 لاکھ ٹن چینی کی تیاری متوقع ہے جبکہ طلب 42 لاکھ ٹن ہے۔ طلب سے زائد رسد کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔