09 اپریل ، 2014
سڈنی …ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش کے دوران دو نئے سگنلز کی نشاندہی ہوئی ہے، طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے جاری سرچ آپریشن میں جاپان کے پی تھری سی جہاز بھی شامل ہو گئے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے سگنلز بلیک باکس کے سگنلز سے ملتے جلتے ہیں اور ان کی نشاندہی کے بعد امکان ہے کہ آئندہ کچھ روز میں بحرہند کی تہہ میں طیارے کے ملبے کا پتا لگایا جاسکے گا۔ ملائیشیا کا طیارہ 8 مارچ کو لاپتا ہوا تھا جس میں 239 افراد سوار تھے۔