09 اپریل ، 2014
لاس اینجلس …ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ اسپورٹس کامیڈی فلم "پلینز: فائر اینڈ ریسکیو" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،رواں سال ریلیز ہونے والی ہالی وڈکی کامیاب اینیمیٹڈ فلموں میں سے ایک پلینز کے سیکوئل "پلینز: فائر اینڈ ریسکیو" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی بھی ڈسٹی کراس ہوپر کے گرد گھومتی ہے جو اس بار فائر فائٹنگ ائیرکرافٹ کریو کا حصہ بن کر نیشنل پارک میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ڈزنی ٹون اسٹوڈیوز کے اشتراک سے تیار ہونے والی یہ فلم 18جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔