Geo News
Geo News

پاکستان
10 اپریل ، 2014

جب تک ایک کارکن بھی زندہ ہے احتجاج کریں گے، الطاف حسین

جب تک ایک کارکن بھی زندہ ہے احتجاج کریں گے، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم تحفظ پاکستان بل کے نام پر ملک وقوم پر مسلط کیے جانے والے غیرقانونی اور غیرانسانی کالے قانون کو کسی قیمت پرتسلیم نہیں کرے گی ۔ جب تک ایم کیوایم کا ایک بھی کارکن زندہ ہے اس سیا ہ قانون کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کے دوران کہی۔ الطاف حسین نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، انسانی حقوق کی انجمنوں اوراین جی اوز سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین معاملے پر جلد ازجلد گول میز کانفرنس بلائیں تاکہ تمام جمہوریت ، قانون، انصاف اور انسانیت پسند عناصر کوئی مشترکہ لائحہ عمل تیارکرسکیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ تحفظ پاکستان بل آمرانہ ،غیرانسانی، خون آشام ، شیطانی اوربے رحم قانون ہے جو حکومت اور اس کے حلیفوں کی آمرانہ اور جابرانہ سوچ کا مظہر ہے۔ الطاف حسین نے پیش گوئی کی کہ پاکستان میں آرٹیکل 6 کے عملاً اطلاق کاآغاز سب سے پہلے اس سیاہ قانون کو نافذ کرنے والوں سے ہوگا۔ انہوں نے قانون ، انصاف، آئین اورانسانیت پریقین رکھنے والے افراد سے اپیل کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر تحفظ پاکستان بل کی نہ صرف زبانی مخالفت کریں بلکہ میدان عمل میں آکر بھی اس کی کھل کر مذمت کریں۔

مزید خبریں :