Geo News
Geo News

کاروبار
11 اپریل ، 2014

سندھ میں ہفتے میں تین کے بجائے دو دن سی این جی بند رہے گی

سندھ میں ہفتے میں تین کے بجائے دو دن سی این جی بند رہے گی

کراچی…سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں سی این جی کی بندش تین سے کم کرکے دو دن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فیصلے پر 21اپریل سے عمل درآمد کیا جائے گا۔کراچی میں سی این جی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی زہیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں الگ الگ دن سی این جی اسٹیشنز بند ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پیر اور جمعرات کو جبکہ اندرون سندھ منگل اور جمعے کو سی این جی کی بندش ہوگی۔ ایم ڈی سوئی سدرن نے وضاحت کی کہ فیصلے پر 21اپریل سے عمل شروع کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ درآمدی ایل این جی اور بند گیس فیلڈز کو سی این جی کے لیے مخصوص کردیا جائے تاکہ پورے ہفتے سی این جی دستیاب ہوسکے۔

مزید خبریں :