07 اپریل ، 2012
نئی دہلی… صدر آصفپ علی زرداری کل نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ایک بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوٴں کے درمیان کل دوپہر کے کھانے سے قبل ون آن ون ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعلقات کے اہم مسائل پر یقینی طور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ اس کا امکان نہیں ہے کہ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات کی تفصیلات کو عام کیا جائے۔