13 اپریل ، 2014
لاہور…مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کوئی خفیہ ایجنڈا رکھتا ہے نہ ہی پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کسی خفیہ ایجنڈے کے تحت دی گئی ،لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی امداد کے مخالف مذہبی رہنماء عالمی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے امریکہ سے ڈالر لیتے رہے،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی اعلانیہ امداد کی،اس کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ملنے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد غیر مشروط ہے،سعودی عرب نے بدلے میں کچھ نہیں مانگا نہ ہی پاکستان کچھ دینے جا رہا ہے۔