Geo News
Geo News

کاروبار
14 اپریل ، 2014

خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹرز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے فریقین کو نوٹس

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے خانانی اینڈ کالیا کے ڈائریکٹرز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو 23 اپریل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔سندھ ہائی کورٹ میں جاوید خانانی نے درخواست دائر کی ہے کہ وہ خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے ایک ڈائرکٹر ہیں ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اوراس دوران ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا تاہم مقدمہ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،وہ اس مقدمہ سے بری ہوچکے ہیں اس لیے ان کانام ای سی ایل میں شامل رہنا بلاجواز ہے عدالت نے درخواست پر فریقین ڈی جی ایف آئی اے ،ڈپٹی ڈائرکٹر ایف آئی اے امیگریشن اور دیگر کو تیئس اپریل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :