Geo News
Geo News

پاکستان
14 اپریل ، 2014

سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی

سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کردی۔ شاہ رخ جتوئی ،سراج تالپور اور دیگر کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔تاہم مدعی کے وکیل محمود عالم رضوی کی غیر حاضری کے باعث عدالت نے اگلی سماعت پر وکیل کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 6مئی تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔سزا کے خلاف شاہ رخ جتوئی اور دیگر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :