07 اپریل ، 2012
لاہور… موسم گرما کی آمدسے گیس کی طلب میں کمی تو ہوئی اس باوجود پنجاب میں سی این جی کے شعبے کو ہفتے میں 3 روز گیس کی فراہمی معطل رہے گی ۔سوئی نادرن گیس ذرائع کے مطابق گیس کی قلت 800 سے کم ہوکر 400 ایم ایم سی ایف ڈی تک آگئی ہے لیکن پنجاب میں سی این جی کے شعبے کو گرمیوں میں بھی رسد میں کمی کا سامنا رہ سکتا ہے۔ سی این جی سے ملنے والی گیس بجلی کی پیداوار میں استعمال ہوگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کھاد کی صنعت کو 185 جبکہ صنعتی شعبے کو 680 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ بجلی کی پیداوار کے لیے 250 ایم ایم سی ایف ڈی کم پریشر والی گیس سمیت مجموعی طور پر 375 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔