07 اپریل ، 2012
گجرات… وزیردفاع چوہدری احمدمختار نے کہا ہے کہ کل صدر زرداری اجمیر شریف چلے جائیں گے تو بیانات کی سردجنگ بھی ختم ہوجائیگی،یہ بات انہوں نے گجرات میں جیونیوز کے نمائندے شفقت عمران سے گفت گو میں کہی، وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماوٴں کی جانب سے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا قصور وار شریف برادران کو ٹھیرایا، ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کمیٹی نیٹو سپلائی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ماناجائے گا، اگر ڈرون حملوں پر پابندی لگتی ہے تو اس پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تیزی سے عوام کے مسائل حل نہیں کر پائی۔