انٹرٹینمنٹ
07 اپریل ، 2012

’ڈینجرس عشق‘ میں بھی راحت فتح علی کا گانا شامل کر لیا گیا

’ڈینجرس عشق‘ میں بھی راحت فتح علی کا گانا شامل کر لیا گیا

ممبئی… بالی وڈ کے ہارٹ فیورٹ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز آج کل ہر بالی وڈ فلم میں سنائی دے رہی ہے، جنت 2 کے بعد اب ڈینرس عشق میں بھی راحت فتح علی خان کا گانا شامل کیا گیا ہے۔ڈینجرس عشق 5 برس بعد بالی وڈ میں ری انٹری دینے والی اداکارہ کرشمہ کپور کی فلم ہے ، اس فلم میں راحت فتح علی خان کی آواز میں گانا شامل کیا گیا ہے،’تو ہی رب تو ہی دعا ‘کے بول والے اس گانے فلم کی ہیروئین پر ہی فلمایا گیا ہے ، فلم کی ریلیز کے11 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ابھی راحت فتح علی خان کا گایا ہوا گانا فلم کی پروموشن کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :