16 اپریل ، 2014
سیول…جنوبی کوریا میں بحری جہاز ڈوبنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،جب کہ بحری جہاز میں سوار368افراد کو امدادی کارروائی کے بعد بچالیا گیا۔بحری جہاز کی منزل جزیرہ جیجو تھی ، جہاں طلبہ سیرو تفریح کی غرض سے جارہے تھے ،لیکن اچانک جہاز ڈوبنے لگا ، جس کی اطلاع فوری طور پرمتعلقہ حکام کو دی گئی اور18 ہیلی کاپٹر،34 ریسکیو کشتیاں، نیوی کے بحری جہاز ڈوبتے مسافروں کی مدد کو پہنچ گئے۔بحری جہاز میں سوارکئی بچوں نے لائف جیکٹس کے ساتھ سمندر میں چھلا نگ لگا دی، جان بچانے کی کوشش میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 368 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے اور دیگرلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔