کاروبار
07 اپریل ، 2012

خوراک میں خود کفالت، جامع زرعی اصلاحات کرنی ہونگی، اسٹیٹ بینک

خوراک میں خود کفالت، جامع زرعی اصلاحات کرنی ہونگی، اسٹیٹ بینک

کراچی … اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کو خوراک کے شعبے میں خودکفیل بنانے کیلئے جامع زرعی اصلاحات کرنی ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رزعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کو بڑھتی ہوئی آبادی، آبپاشی کے غیر معیاری نظام اور زرعی شعبے میں تحقیق نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کسان طبقے کے حقوق کیلئے اصلاحات کرنی ہوں گی اور اضافی خوراک کی پیداوار کیلئے حکومت تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو ممکن بنائے ۔

مزید خبریں :