پاکستان
16 اپریل ، 2014

ایم کیو ایم کے زیراہتمام کل کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہو گا

ایم کیو ایم کے زیراہتمام کل کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہو گا

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعرات 17اپریلکی سہ پہر 4بجے کراچی پریس کلب کے باہر بھر پور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔ جس میں بغیر نمبر پلیٹ کی ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، انہیں لاپتہ کئے جانے ، ماورائے عدالت قتل اورسرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین ، ذمہ داران ، کارکنان ، حق پرست عوام ، گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کئے گئے کارکنان کے اہل خانہ ، ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کے لواحقین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ کراچی کی طرح جمعہ 18اپریل کو ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھر کے پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرے کئے جائیں گے جن میں عوام و کارکنان اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوا م و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ جمعرات 17اپریل کو کراچی پریس کلب اور 18اپریل کو ملک بھر کے پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کے خلاف غیر قانونی ، غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 162کے سینئر کارکن محمد نسیم اورہمدرد محمد شبیر کو یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نما ز جنازہ فیڈر ل بی ایریامیں فاروق اعظم مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ارکان رابطہ کمیٹی امین الحق ، عادل خان ،معاون رابطہ کمیٹی اظہار احمد خان، حق پرست ارکان اسمبلی سفیان یوسف ، افتخار عالم ، خالد بن ولایت ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت سیکٹر کمیٹیوں کے ارکان ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید خبریں :