16 اپریل ، 2014
اسلام آباد…پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تجربے کو پوری طرح بروئے کار لائیں گے جبکہ اولمپئنز سمیع اللہ اور رشید الحسن کا کہنا ہے کہ موجودہ تبدیلی محض لیپا پوتی ہے جب تک ایماندار افراد نہیں آئیں گے یہ کھیل فروغ نہیں پاسکتا۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شہناز شیخ نے کہا کہ وہ ہاکی کے بارے میں جو علم اور تجربہ رکھتے ہیں اس کو استعمال کرکے پاکستان ہاکی کو عروج کی جانب لے جائیں گے،نامور اولمپیئن سمیع اللہ نے ان تبدیلیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض لیپا پوتی ہے جب تک غیر متنازع لوگ نہیں آئیں گے ہاکی فروغ نہیں پاسکتی۔ایک اوراولمپیئن رشید الحسن نے کہا کہ جب تک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کے عہدے پر ایماندار آدمی نہیں آئے گا یہ کھیل پاکستان میں کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔