07 اپریل ، 2012
کراچی … عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق ہفتے کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے ساتھ 56 ہزار 850 روپے اور دس گرام کی قیمت 214 روپے اضافے سے 48 ہزار 728 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے ساتھ 1637 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں استحکام رہنے کی صورت میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آئندہ ہفتے 57 ہزار 500روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔