Geo News
Geo News

دنیا
17 اپریل ، 2014

ایران میں قاتل کو پھانسی سے چند منٹ پہلے معافی مل گئی

ایران میں قاتل کو پھانسی سے چند منٹ پہلے معافی مل گئی

تہران…ایران میں قتل کے مجرم کو پھانسی سے چند منٹ قبل معافی مل گئی،مقتول کے والدین نے بیٹے کوقاتل کو معاف کردیا۔چند روز پہلے ایران میں سزائے موت پانے والے بلال نامی مجرم کو سر عام پھانسی کے لیے لایا گیاتو مقتول عبداللہ کی والدہ نے آگے بڑھ کر پہلے ا سے ایک زور دار تھپڑ رسید کیا پھر اسے معاف کردیا جس سے اس کی جان بچ گئی،مقتول کے والد نے بتایا کہ تین روز پہلے ان کی اہلیہ نے بیٹے کو خواب میں دیکھا جس نے انہیں بدلہ لینے سے منع کردیا،جس کے بعد خاندان میں صلاح مشورے کے بعد انہوں نے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا،تاہم ایرا نی قانون کے مطابق بلال کی سزائے موت ختم ہوگئی لیکن اسے قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

مزید خبریں :