17 اپریل ، 2014
شرق پور…بچوں کا وزن اور قد عمر کے مقابلے میں تیزی سے بڑھنے لگے تو اسے نظر انداز کرنا مناسب نہیں، یہ مت سوچیں کہ بچہ صحت مند ہے۔ اس کی وجہ ہو سکتی ہے جسم میں لیپٹن ہارمونز کی کمی۔اپنی ماں کی آغوش میں پناہ ڈھونڈتی بیماری کے ہاتھوں الجھن میں مبتلا شرقپور کی شہربانوعمر صرف ڈیڑھ سال وزن بائیس کلو۔لیپٹن ہارمون کی کمی نے شہربانو کو اس حال تک پہنچا دیا، اس جینیاتی بیماری کے باعث بچوں کے ساتھ کھیل کود تو دور کی بات ٹھیک سے سانس لینا بھی مشکل ہے۔بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے شہربانو کا علاج ممکن ہے، ادویات بھی امریکا سے مفت منگوائی جا سکتی ہیں۔ لیکن کئی برس کی کوشش کے باوجودوالدین حکومت کی جانب سے دوا منگوانے کا اجازت نامہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔والدشکیل احمدکاکہنا ہے کہ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر بچی کو فوری ادویات فراہم نہ کی گئیں تو اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔شہربانو کا مرض لا علاج نہیں،بس اسے ضرورت ہے تو حکومتی توجہ کی۔ اگر اس مشکل وقت میں حکومت ان لوگوں کی سرپرستی کرے تو یہ بچی بھی ایک بھرپور زندگی جی سکتی ہے۔