18 اپریل ، 2014
ممبئی…بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنی ہارر کامیڈی فلم بھوت ناتھ ریٹرنز کی کامیابی پر فلم کی ٹیم کی دعوت کر دی ،بھوت ناتھ ریٹرنز میں امیتابھ بچن ایک بار پھر بھوت کے روپ میں جلوہ گرہیں۔اور اس بار فلم میں بھوت کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف الیکشن لڑتا نظر آرہاہے ،فلم ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 30 کروڑ روپے کما چکی ہے ۔اس کامیابی پر امیتابھ بچن نے ممبئی میں پارٹی کا اہتمام کیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔