07 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی…وکی لیکس کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں خفیہ معلومات اور دستاویزات شائع کیے جانے سے پوری دنیا میں جہاں بھونچال آگیا وہیں اس ویب سائٹ کے بانی جولین اسانج کو بھی غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی اُفق پر ایک اہم شخصیت کی حیثیت سے اُبھرنے والے جولین اسانج اب ٹی وی اسکرین پرنمودار ہونے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن میں نظر بند اسانج The World Tomorrowکے نام سے ایک چیٹ شو کا آغاز کررہے ہیں جس میں وہ دنیا بھر کے نامورسیاستدانوں،مفکروں اور انقلابی رہنماؤں سے انٹرویو کرتے نظر آئینگے۔جولین اسانج کے اس چیٹ شو کا باقاعدہ پرومو جاری کردیا گیا ہے جو روس کے ایک سرکاری ٹی وی چینل پر اگلے ہفتے سے نشر کیا جائیگا۔