07 اپریل ، 2012
اسکردو … سیاچن گلیشئیر کے گلیاری سیکٹر میں پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر گرنے والا برفانی تودہ ایک کلومیٹر لمبا اور چوڑا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق تودے کے نیچے دبے 100 سے زائد فوجی افسران اور جوانوں کو نکالنے کیلئے کرینز پہنچا دی گئی ہیں اور امدادی آپریشن جاری ہے۔ تودے کی سخت برف کو کاٹنے کا کام شروع کردیا گیا ہے لیکن خراب موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔