07 اپریل ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والا ایک اور شخص بازیاب ہوگیا، بازیاب شخص کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پیش کردیاگیا، مزار خان نامی شخص 21 مارچ کو نیو سریاب کے علاقے سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس پر اس کے بھائی آدم خان نے بلوچستان سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی تھی کہ اس کے بھائی کو بازیاب کرایا جائے، جس پر چیف جسٹس نے ایس ایچ او سریاب کو حکم دیا تھا کہ لاپتہ شخص کو آج ہر صورت پیش کیا جائے، ورنہ وہ معطل ہوگا۔ حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاپتہ مزار خان کو ڈرامائی طور پر آج سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پیش کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی پولیس نے سریاب روڈ سے لاپتہ ہونے والے 7 میں سے 4 افراد کو عدالت میں پیش کردیاتھا۔