Geo News
Geo News

پاکستان
21 اپریل ، 2014

ایم کیوایم اورپی پی میں معاملات طے ،چھ وزراء 72گھنٹوں میں حلف لینگے

ایم کیوایم اورپی پی میں معاملات طے ،چھ وزراء 72گھنٹوں میں حلف لینگے

کراچی…باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا سندھ حکومت میں شمولیت کا امکان ہے،اور ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں،ذرائعنے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے4وزراآیندہ72گھنٹوں میں حلف اٹھائینگے،جبکہ ایم کیو ایم کے دو مشیر بھی حکومت کا حصہ ہوں گے،وزراء کی حلف برداری آیندہ72گھنٹوں میں متوقع ہے، ان ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایم کیوایم کے4سے6وزراحلف اٹھائیں گے،اور سندھ کی دونوں بڑی جماعتیں وزارتوں اورمحکموں کوحتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں :