پاکستان
08 اپریل ، 2012

گلیاری سیکٹر حادثہ، برفانی تودے میں دبے افراد کے نام جاری

گلیاری سیکٹر حادثہ، برفانی تودے میں دبے افراد کے نام جاری

اسکردو … سیاچن گلیشیر کے گلیاری سیکٹر میں پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر گرنے والے برفانی تودے میں دب جانے والے135 افراد کے نام آئی ایس پی آر نے جا ری کر دیئے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق تودے کے نیچے دبے 100 سے زائد فوجی افسران اور جوانوں کو نکالنے کیلئے پہلے ریسکیو کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر جاری لسٹ کے مطابق(1) پے اے 32596 لیفٹیننٹ کرنل تنویر حسین،(2)پی اے 39548 میجر ذکاء الحق (3) پی اے105358 کیپٹن حلیم اللہ(اے ایم سی ) جونیئر کمیشنڈ آفیسرز میں N/Sub خورشید ، N/Sub دیدار،N/Sub مالک،N/Sub افتخار کے علاوہ12حوالدار،6لانس حوالدار نائیک،لانس نائیک90کے علاوہ دو کلرک غلام نبی اور غلام علی۔تین کک میں محمد علی،کریم اور غلام مہدی۔چار سوئپرز مین مون گل ،آصف ،نوید اور علی شامل ہیں جبکہ سویلین میں جلیل ویٹر،حمید ویٹر،باربر نصر اللہ،باربر محمد امیر،وحید کینٹین،عظیم کینٹین،سرفراز دھوبی،ولی دھوبی، نور شاہ علی دھوبی،صابر درزی اور غلام رسول۔

مزید خبریں :