22 اپریل ، 2014
اسلام آباد…جیونیوز کے سینئر اینکر حامدمیر کی جلد صحت یابی کے لیے یتیم بچے بھی دعا گو ہیں۔سویٹ ہوم کے بچوں کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی وی پر دیکھ کر انکل حامد میر سے ڈرلگتا تھا لیکن جب وہ ملنے آئے تو ان کے دوست بن گئے۔ سینئر اینکر حامد میر نے سیاست کے ساتھ سماجی مسائل پر بھی بھرپور آواز اٹھائی ، کیپٹل ٹاک میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے مسائل بھی کئی بار اجاگر کیے گئے ،آج یہ بچے انکل حامد میر کے لیے اللہ تعالیٰ کا کرم مانگ رہے ہیں۔معصوم بچوں نے بارگاہ الہیٰ میں ننھے ہاتھ پھیلا کر اپنے انکل حامد میر کے لئیصحت یابی کے لیے دعا کیا۔یا اللہ حامد میر صاحب کو لمبی زندگی اور صحت دے۔ پیٹرن ان چیف سویٹ ہومز زمر دخان کا اس موقع پر کہنا تھا کہحامد میر صاحب نے ان بچوں پر دو پروگرامز بھی کیے اور اس کے علاوہ بھی گاہے بگاہے یہاں سویٹ ہوم آیا کرتے ہیں۔جب سے ان بچوں نے سنا ہے صبح شام دعا کر رہے ہیں کہ اللہ انہیں صحت دے لمبی زندگی دے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر حامد میر کو دیکھ کر پہلے یہی لگتا تھا کہ وہ بہت غصہ کرتے ہیں ، لیکن جب وہ ان سے ملے تو اتنا پیار کیا کہ سب کو دوست بنا لیا۔بچوں کا کہنا تھا کہ جو گولیاں چلاتے ہیں وہ بہت بزدل ہوتے ہیں۔ہم حامد میر کو دوبارہ اٹی وی پر دیکھیں گے۔ان کے ساتھ پریس کلب میں بھی ملاقات ہوئی اور یہاں بھی آتے تھے ہماری سپورٹ کے لیے ٹی وی پر دیکھا تو لگتا تھاغصے والے ہیں لیکن یہاں آئے تو پتہ چلا بہت پیار والے ہیں۔ بچے جیو نیوز کی اسکرین پر حامد میر کے کیپٹل ٹاک کو جلد دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔سویٹ ہوم کے بچے سینئر صحافی حامد میر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔کہتے ہیں کہ حق اور سچ کا بول بالا ہو گا۔