22 اپریل ، 2014
بہاول پور…سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کی جلد صحت یابی کیلیے ملک کے مختلف شہروں میں دعائیں اورواقعے کے خلاف مذمت کاسلسلہ آج بھی جاری ہے،بہاول پورمیں ایپکا ملازمین نے حامد میر سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع کونسل سے چوک فوارہ تک ریلی نکالی ،ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل پروا کے پریس کلب میں صحافیوں نے احتجاج کیا ،بنوں میں حامد میر پر حملے کے خلاف سول سوسائٹی اورصحافیوں نے احتجاج کیا ، بورے والامیں حامد میر کی صحت یابی کیلئیمقامی ا سکول میں دعا ئیہ تقریب ہو ئی ،جس میں ٹیچرزاور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے حامد میر کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اور مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے عناصر کو بے نقا ب کیا جائے ۔