Geo News
Geo News

پاکستان
22 اپریل ، 2014

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر ہوں گے

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر ہوں گے

پشاور…خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر ہوں گے،الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت میں اتفاق ہوگیا،اس بات پر اتفاق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس کی قیادت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصرالملک کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری شیرافگن نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست دو روز میں مانگ لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرائے گئے توپانچ ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر انتخابات 45 دن میں کرا دئیے جائیں گے، جس پر الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان صوبے میں بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق ہوگیا۔

مزید خبریں :