Geo News
Geo News

پاکستان
23 اپریل ، 2014

شہبازشریف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

شہبازشریف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایئرچیف مارشل جایالتھ ویراک کوڈے نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ماڈل ٹاوٴن میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں۔محمد شہبازشریف کاکہناتھاکہ جنوبی ایشیاء کے ممالک کی لاہور میں لیبرکانفرنس خوش آئند ہے۔پاکستان سارک ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہاں ہے۔

مزید خبریں :