23 اپریل ، 2014
اسلام آباد…تھری جی اسپیکٹرم کی نیلامی کاآٹھواں مرحلہ مکمل ہوگیا ہے،چوتھی بولی کے بعدپیشکشوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے ۔نیلامی میں شامل ہونے والی چاروں کمپنیوں نے مجموعی طور پر90کروڑ30لاکھ ڈالرزکی بولی دی۔ حکومت کو نیلامی میں ایک موبائل کمپنی نے 30 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سب سے زیادہ بولی دی۔دوسرے 10 میگا ہرٹز کے بینڈکیلئے30 کروڑ 9لاکھ ڈالر کی بولی دی گئی۔تھری جی اسپیکٹرم کے 3 کامیاب بولی دہندگان کو ہی 4 جی کی نیلامی میں شامل کیا جائیگا ۔ فور جی اسپیکٹرم کے ایک لائسنس کی قیمت 21کروڑ ڈالر ہے ۔فور جی اسپیکٹرم کے دو 18سو میگا ہرٹز کے لائسنس نیلامی کیلئے پیش ہوں گے ۔