Geo News
Geo News

پاکستان
24 اپریل ، 2014

حامدمیر پر قاتلانہ حملے سے متعلق الطاف حسین کے چند اہم سوال

 حامدمیر پر قاتلانہ حملے سے متعلق الطاف حسین کے چند اہم سوال

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جیونیوز کے سینئر اینکر حامدمیر پر قاتلانہ حملے سے متعلق چند اہم سوال اٹھائے ہیں ،الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان کے سوال حامد میر پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کو منظرعام پر لانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں،لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے درخواست کی ہے کہ جیوٹی وی کی انتظامیہ اور حامد میرپر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے حکام ان کے سوالوں پر غور کریں ،الطاف حسین نے سوال اٹھایا ہے کہ حامد میر نے اپنے کراچی آنے کی اطلاع،وقت اور فلائٹ نمبر سے جیو انتظامیہ کی کن کن شخصیات کو آگاہ کیاتھا ؟مختلف اخبارات اور اور الیکٹرانک میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حامد میرکراچی نہیں کوئٹہ جارہے تھے،انہیں کوئٹہ سفر کی منسوخی اور کراچی آنے پر کن افراد نے مجبورکیا ؟ایم کیوایم کے قائد کہتے ہیں کہ اس سے پہلے نومبر 2012 میں جب حامد میر کی کار میں بم نصب کیا گیا تھا تو اس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی،الطاف حسین کا کہنا ہے کہ طالبان کے مختلف گروپ وقتاً فوقتاً حامد میر کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں ،ان دھمکیاں دینے والوں کے نام ،پتے اور رابطہ نمبر معلوم کیے جائیں ،الطاف حسین نے دانشوروں ،کالم نگاروں،تجزیہ کاروں اور سرکاری اور نجی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے سوالوں کے جوابات معلوم کرکے عوام کو آگاہ کریں۔

مزید خبریں :