08 اپریل ، 2012
اسکردو… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اسکردو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ گزشتہ روز برفانی تودے میں دبنے والے فوجیوں کو نکالنے کی امدادی کارروائیوں کاجائزہ لیں ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ کور کمانڈر راول پنڈی لیفٹینٹ جنرل خالد نواز بھی اسکردو پہنچے ہیں، آرمی چیف ہیلی کاپٹر کے ذریعے گیاری سیکٹر میں جائے وقوع کا معائنہ کریں جہاں گذشتہ روز برفانی تودہ گرنے سے کرنل سمیت 124فوجی اور گیارہ سول ملازمین برف میں دب گئے تھے۔ آرمی چیف امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیں گے اور ضروری ہدایت جاری کریں گے ۔