پاکستان
08 اپریل ، 2012

صدر کا دورہ اجمیر، دو شادیاں مقررہ وقت سے پہلے کرا دی گئیں

صدر کا دورہ اجمیر، دو شادیاں مقررہ وقت سے پہلے کرا دی گئیں

اجمیر… صدر پاکستان آصف علی زرداری کے دورہ اجمیر کے موقع پر جہاں بہت کچھ ہوا وہیں دو شادیاں بھی پہلے کروانا پڑگئیں۔اتوار کے روز اجمیر کی درگاہ پر شادی کی دو تقریبات منعقد کی جانے والی تھیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی آمد اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے درگاہ منتظمین نے یہ تقریبات تقریبا چھ گھنٹے قبل صبح گیارہ بجے منعقد کروادیں۔شادی کی اس تقریب میں دونوں جوڑوں کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔دونوں دلہا روایتی راجستانی لباس میں ملبوس انتہائی خوش دکھائی دئیے اور دلہنوں کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ دلہا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی پر بہت خوشی محسوس کررہا ہے۔

مزید خبریں :