Geo News
Geo News

کاروبار
26 اپریل ، 2014

گندم کی سبسڈی کی بحالی کیلئے گلگت بلتستان میں دھرنے کو بارہواں روز

 گندم کی سبسڈی کی بحالی کیلئے گلگت بلتستان میں دھرنے کو بارہواں روز

گلگت بلتستان… گندم کی سبسڈی کی بحالی کیلئے گلگت بلتستان میں جاری دھرنے کو بارہ روز ہوگئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پرگلگت کے یادگار شہدا ء پر دھرنا دیا گیا ہے۔ اسکردو میں کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ دھرنے کے شرکا کاکہنا تھا کہ گندم کی سبسڈی کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں :